Tuesday, August 7, 2012

گوگل اینالٹکس کیاہے ؟

گوگل اینالٹکس ایک  مفت سروس ہے جس کے ذریعہ سے آپ اپنے ویب سائٹ اور بلاگ وغیرہ کے  وزیٹروں کی مکمل تفصیل جان سکتے ہیں مثلاً کتنے لوگوں نے آپ کی  ویب سائٹ یا بلاگ کو وزٹ کیا، کس پیج پر کتنا وقت صرف کیا، کس جغرافیائی  خطے سے انکاتعلق ہے، اس سروس میں ایک اور مزیدار آپشن یہ ہے کہ آپ Real Time یعنی فی الحال آپ کے ویب یا بلاگ کو کتنے افراد کس لوکیشن سے دیکھ رہے ہیں یہ بھی آپ دیکھ سکتے ہیں۔ گوگل اینالٹکس  کے ان خوبیوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے سب پہلے آپکو اپنی ویب سائٹ  کی یوآر ایل کو اینالٹکس میں کنفیگر کرنا ہوگا۔

مکمل تحریر اور تبصرے >>

Monday, August 6, 2012

اردو یو نیکوڈ ایک انقلاب آفریں ایجاد


جیسا کہ ہم جانتے ہیں  کہ کمپوٹر انسانی زبان کو سمجھنے  سے قاصر ہے وہ صرف "صفر" اور "ایک" ان دو نمبروں  کو ہی سمجھتا ہے- کمپیوٹر پروگرامروں نے انسانی زبان کو کمپیوٹر  پراستعمال کے قابل بنانے کے لئے  کئی قسم کے کمپیوٹر لنگویجیز کو ایجاد کیا جس کی وجہ  سے ہی ہم کمپیوٹر کو انسانی زبان کے لئے استعمال کرپاتے ہیں۔ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے ابتدائی دور میں انگریزی کا بول بالا تھا آپ کو ای میل کرنا ہے سرچ انجن میں کچھ تلاش کرناہے۔ویب سائٹ بنانا ہے غرضیکہ چھوٹے سےچھوٹا کام انگریزی کے بغیر ناممکن تھا-اس صورتحال کے پیش نظر علاقائی زبانوں بشمول اردو کو اپنا وجود خطرے میں نظر آرہا تھا  ایسے میں ایک ایسے کوڈنگ سسٹم کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی جس میں زیادہ سے زیادہ سے علاقائی زبانوں کے رسم الخط کا سپورٹ موجود ہو- چنانچہ اسی ضرورت کے پیش نظر  ۱۹۸۷ میں  زیراکس اور ایپل کے دو عہدہداروں نے ایک ہمہ گیر کیرکٹر سسٹم کی عملیت کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنی تگ دو شروع ، اور اسی کوشش کا نتیجہ ہے یونیکوڈ کوڈنگ سسٹم کا وجود عمل میں آیا۔  آج دنیا کی ۱۰۰ سے زیادہ زبانوں کے رسم الخط کا استعمال  آپ کمپیوٹر ، ویب براوزر پر بآسانی کرسکتے ہیں۔یہ صرف اور صرف یونیکوڈ کے بدولت ممکن ہو پایا ہے۔

                   اردو یونیکوڈ کے فوائد

  •       مائکروسافٹ آفس کے تینوں مشہور پروگرام 
MS WORD
MS Excel
MS PowerPoint
میں اردوکا استعمال بے تکلف کرسکتے ہیں یہاں تک تک کہ ایکسل میں فارمولے کا استعمال بھی کرسکتے ہیں-
  • سارے سرچ انجن بشمول گوگل میں آپ اردو میں ٹیکسٹ سرچ کرسکتے ہیں-
  •  اردو میں ای میل کرسکتے ہیں۔
 آئیے آج ہی سے  اردو یو نیکوڈ کا استعمال شروع کریں!

مکمل تحریر اور تبصرے >>

Friday, August 3, 2012

رقص شیطان


برما میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے مسلم ممالک خموش ہیں ، میڈیا ہمیشہ کی طرح جانبداری کا مظاہرہ کررہا ہے ۔ایسے میں عام مسلمان پریشان ہے کہ آخروہ کس طرح سے  اپنے مظلوم بھائیوں کی مدد کرے ۔مجھے لگتا ہے ہمیں جو بھی پلیٹ فارم دستیاب ہے وہیں سراپا احتجاج ہوجائیں۔اپنی ناراضاگی کوظاہر کریں ۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>
Powered by Blogger.